ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوکی ہاٹ سیٹ پراین ڈی اے کی کراری شکست،شاہنوازعالم کی شاندارجیت

جوکی ہاٹ سیٹ پراین ڈی اے کی کراری شکست،شاہنوازعالم کی شاندارجیت

Thu, 31 May 2018 13:27:46    S.O. News Service

ارریہ،31؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اسمبلی ضمنی انتخابات میں جوکی ہاٹ سیٹ پراین ڈی اے کی کراری ہارہوئی ہے۔راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) امیدوارشاہنوازعالم ن ے 41ہزار224 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔

یادرہے کہ کہ ان کا مقابلہ جے ڈی یوامیدوارمرشدعالم سے تھا۔اس سیٹ پرکل 9امیدوارمیدان میں ہیں۔سرفرازعالم کے اسمبلی سے استعفیٰ کے باعث یہاں ضمنی انتخاب ہوئے۔سرفرازجے ڈی یوکے ٹکٹ پررکن اسمبلی بنے تھے۔ آرجے ڈی میں آکرارریہ لوک سبھاسیٹ پرفتح حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ بنے۔


Share: